نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے ہسپر ہوپر گلیشیئر کے پگھلنے کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق ہسپر ہوپر کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔
الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے صورتحال سے باخبر ہے اور مکمل مانیٹرنگ کر رہا ہے۔
این ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو دریا کے کنارے رہائشیوں کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
ضلع گلگت کے علاقے بشمول گرو جگلوٹ، رحیم آباد، نومل، جوتل، جگلوٹ کالونی اور چلمش کے رہائشی احتیاط برتیں۔
این ڈی ایم اے نے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے او کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر کے لئے پاک این ڈی ایم اے الرٹ ایپ استعمال کریں۔