اسلام آباد (ماریانہ بابر) امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں مدد کے لیے اسلام آباد کے اس نمایاں کردار نے زیادہ تر مبصرین کو حیران کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرائسز گروپ (آئی سی جی) نے اپنے تازہ ترین تبصرے ’’پاکستان: امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششوں میں ایک نیا کھلاڑی‘‘، میں لکھا ہے کہ اپنی مشرقی سرحد پر بھارت کے ساتھ تنازع کی تاریخ اور مغربی سرحد پر افغانستان کے ساتھ موجودہ محاذ آرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان امن قائم کرنے کے کردار کے لیے بظاہر ایک غیر متوقع امیدوار نظر آتا ہے۔