جنتی ……
جنتیوں کی کئی طرح پہچان کی جاسکتی ہے۔
ان میں سے ایک یہ ہے کہ ان کی قبر ٹھنڈی رہتی ہے۔
میں نے تمہارے والد کی تدفین کے وقت دیکھا،
ان کی قبر نہ صرف ایک سرسبز قطعے میں کارنر پر ہے،
بلکہ اس پر ایک گھنے درخت کا سایہ بھی ہے۔
’’ڈوڈو، تمہارے والد کنفرم جنتی ہیں‘‘
میں نے ڈوڈو کے گلے لگ کر ایک جذباتی تقریر کی۔
مٹھوس ڈوڈو نے خشک لہجے میں کہا،
’’ہاں، تمہاری باتیں ٹھیک ہیں۔
لیکن وی آئی پی قبرستان میں وہ پریمیم قبر
میں نے چار گنا قیمت پر بلیک میں خریدی تھی۔‘‘