• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے، اسرائِیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے گئے ہیں، ایران سے داغے گئے تمام میزائل اب تک روک لیے گئے ہیں۔

اردن کے بعض حصوں میں سائرن بجنے لگے، پاسداران انقلاب نےکہا کہ اسرائیلی فوجی اہداف کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا اور خبر دار کیا کہ اسرائیل لبنان پر حملے روک دے، ورنہ نتائج مزید تباہ کن ہوں گے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی قبولیت اس شرط پر تھی کہ تمام محاذوں پر فائرنگ بند ہو، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ 

ذرائع کے مطابق اسرائیل ایران پر جوابی کارروائی کرے گا۔

مشیر ایرانی سپریم لیڈر محسن رضاعی نے کہا کہ خبردار کیا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور لبنان پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے، حملہ آوروں کو آج رات ان کا جواب مل گیا۔

سینئر ایرانی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نےحملہ کیا تو خطے میں موجود تمام امریکی اڈے اہداف ہوں گے، ایران کے مغربی حصے کی فضائی حدود غیر معینہ مدت تک بند کردی گئی، عراق نے بھی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی۔

شام نے جنوبی فضائی حدود کو 12 گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا، دمشق ایئرپورٹ پر آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر صدر ٹرمپ کو بریف کردیا گیا۔

ٹرمپ‏ نے کہا کہ ایران کو مشورہ دوں گا، آپ نے اپنے میزائل داغے دیئے بس اتنا کافی ہے، ایران میز پر واپس آئے اور معاہدہ کرے۔

اس سے پہلے اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑا تے ہوئے، بیروت کے علاقے ضاحیہ اور صیدون شہر میں فضائی حملے کئے، حملوں میں چار افراد شہید، تینتیس زخمی ہوئے تھے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید