انسان……
آج مجھے پہلی بار معلوم ہوا کہ بلیاں کیا باتیں کرتی ہیں،
ڈوڈو نے انکشاف کیا۔
ڈوڈو، یہ تمھیں کیسے پتا چلا؟ میں حیرت کے مارے اچھل پڑا۔
اے آئی بہت ترقی کرگئی ہے اور جانوروں کی زبان جانتی ہے۔
اگر اسے جانوروں کی آوازیں ریکارڈ کرکے سنوائیں
تو ویسا ہی اسکرپٹ فراہم کردیتی ہے
جیسا ایک زبان سے دوسری میں ترجمہ کرکے بناتی ہے،
ڈوڈو نے میری معلومات میں اضافہ کیا۔
اچھا، تو وہ بلیاں کیا باتیں کررہی تھیں؟
میں نے جاننا چاہا۔
ڈوڈو نے بتایا، ’’وہ کہہ رہی تھیں،
انسان ہر وقت اتنا شور کیوں مچاتے رہتے ہیں۔‘‘