• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولاکوٹ میں پولیس پر تشدد، لاش کی بےحرمتی کی ویڈیو سامنے آگئی

7 جون کو راولاکوٹ میں آزاد کشمیر پولیس اہلکاروں پر تشدد اور لاش کی بے حرمتی کی وڈیو سامنے آگئی۔

حکام کے مطابق کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لوگوں نے راولاکوٹ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر منصوبہ بندی کے تحت سیدھی گولیاں چلائیں۔

ویڈیو میں پر تشدد حملے اور شہید پولیس اہلکار کی لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق احتجاج کی آڑ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں نے ان کےتخریبی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید