• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھ……

شام ڈھلے جب میں گھر لوٹ رہا تھا، تو بس اسٹاپ پر خاصا رش تھا۔

ایک ادھیڑ عمر شخص کے ہاتھ میں سبزیوں کے تھیلے تھے،

سبزیاں، جو شاید رات کے کھانے میں استعمال ہونیوالی تھیں۔

ایک عورت نے کھلونا کار تھام رکھی تھی،

جو شاید اس کے بیٹے کی سال گرہ کا تحفہ ہو۔

ایک نوجوان کے ہاتھ میں گل دستہ تھا،

جو وہ اپنی محبوبہ کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتا تھا،

پھر ایک آدمی بہت سی اداسی لئے بس میں چڑھا۔

اس کے ہاتھوں میں کچھ نہیں تھا، کیوں کہ اس کے ہاتھ ہی نہیں تھے۔

وہ ایک بھکاری تھا۔

بس میں اس شخص کی کرب ناک صدا بلند ہوئی،

اور شام کے سائے گہرے ہونے لگے۔

تازہ ترین