• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد 27 ہزار قیدی موجود

کراچی( رپورٹ :مطلوب حسین)سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد ہزاروں قیدی موجود، سندھ بھر کی 23جیلوں میں تقریبا 27ہزار قیدی موجود ہیں جو اصل گنجائش سےتقریبا 13ہزار کے قریب زائد ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی جیلوں مجموعی طور پر 26 ہزار959 قیدی موجود ہیں جن میں 438 خواتین اور 312 کم عمر قیدی شامل ہیں،نمائندہ جنگ کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یکم جون 2026 کے ریکارڈ کے مطابق سندھ بھر کی 23 جیلوں میں موجود قیدیوں میں 4034سزا یافتہ مجرمان جبکہ 22 ہزار 644 زیر سماعت ملزمان ہیں،سب سے زیادہ کراچی کے سینٹرل جیل میں سب سے زیادہ 7985 قیدی موجود ہیں جہاں 2400 قیدیوں کی گنجائش موجود ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید