مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر مواصلاتی آلات برآمد کرلیے گئے ۔
ابتدائی تحقیقات میں ڈیجیٹل آلات سےمشکوک روابط اورحساس مواد سامنے آیا، دورانِ تفتیش ایک ملزم کی نشاندہی پر بڑا اسلحہ ذخیرہ برآمد ہوا جبکہ ملزمان سے حساس تنصیبات و مقامات کے نقشے، دستاویزات اور ریکارڈ بھی ملا ہے۔
دوسری جانب ایک مبینہ آڈیو گفتگو بھی سامنے آئی، جس میں شہزاد نامی شخص کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مختلف ہدایات دے رہا ہے کہ ہم انتخابات کے انعقاد کی ہر طرح سےمخالفت کریں گے اور انہیں کسی صورت منعقد نہیں ہونے دیں گے۔