• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذات……

رات گئے وہ اپنے تاریک اور خاموش فلیٹ میں داخل ہوا۔

اُسے ایک بے نام سی پراسرایت اور اجنبیت نے آن گھیرا۔

احساس ہوا، جیسے فلیٹ میں کوئی اور بھی موجود ہے۔

کچن سے اٹھتی کافی کی مہک، پانی گرنے کی آواز۔

اور پھر شیلف کے پاس ایک کھٹکا۔ اسکی دھڑکن تیز ہوگئی۔

دبے قدموں اس سمت بڑھا۔ دھندلی روشنی میں ایک آدمی کی پشت دکھائی دی،

جو کسی کتاب کے مطالعے میں غرق تھا۔

’’کون ہو تم؟‘‘اس نے کانپتی آواز میں پوچھا۔

اس پراسرار وجود نے چہرہ گھمایا، تو وہ ششدر رہ گیا۔

سامنے بیٹھا شخص کوئی اور نہیں، وہ خود تھا۔

کتاب کے ٹائٹل پر اس کا اپنا نام درج تھا،

وہ خود اپنی کہانی پڑھ رہا تھا،

اور اپنی ذات میں اتنا مگن تھا کہ دنیا سے بیگانہ ہوگیا۔

تازہ ترین