کراچی( محمد ندیم،اسٹاف رپورٹر) ملکی تاریخ کے افسو س ناک ترین بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان کی بریت کے بعد یہ سوال مزید اہم ہوگیا ہے کہ اس واقعے میں شہید ہونے والوں کا اصل قاتل کون ہے، اس کیس کے حوالے سے آنے والے فیصلے نے تحقیقاتی اداروں کی کار کردگی کے حوالے سے بھی بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے ،جن کی طویل تحقیقات کے باوجود اصل ملزمان تک نہیں پہنچا جاسکا، شہداء کے لواحقین کو 13سال گذرنے کے باوجود انصاف نہیں مل سکا، اور نہ ہی ہمارے ادارے اس واقعے میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوسکے،واقعہ سیاست کی نذرہو کر اس وقت انتہائی المناک اور کرب ناک صورت حال اختیار کرگیا ہے۔