• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسی……

وہ ایک تنگ، تاریک اور خاموش گلی میں کھڑا تھا۔

اچانک، ڈھول کی تھاپ سنائی دی۔ وہ آگے بڑھا،

تو در و دیوار پر رنگ برنگے جھنڈے سجے تھے۔ نوجوان رقصاں،

قوسِ قزح جیسے لباس پہنے بچوں کی ٹولیاں،

جنکی آنکھوں میں ستارے جگمگا رہے تھے۔

اس نے ایک بچے کو روک کر پوچھا۔

’’تم لوگ کون ہو؟‘‘

’’میسی!‘‘ بچے نے فخر سے کہا،

اور ساتھیوں کی طرف اشارہ کیا۔’’اور یہ رونالڈو اور نیمار۔‘‘

’’اور یہاں کیا کر رہے ہو؟‘‘

میرے سوال پر بچہ کھلکھلا کر ہنسا:

’’لیاری میں خوش آمدید، ہم ورلڈ کپ کا جشن منا رہے ہیں۔‘‘

تازہ ترین