اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ کراچی کیس کے 2 مرکزی ملزمان عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کو بری کر دیا ، ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو11ستمبر 2012کو25کروڑ روپے کے بھتہ وصولی کے تنازعہ پر گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگا کر259افراد کو زندہ جلانے اور 59 کو زخمی کرنے کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا ، سندھ ہائی کورٹ نے بھی ملزمان کو سزائے موت برقرا رکھی،دوران سماعت جسٹس ملک شہزاداحمد نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائیکورٹ نے قراردیا کہ ایم کیو ایم کا کراچی پر کنٹرول تھا اس لیے گواہان خاموش رہے ،ملزم زبیر چریا کا اعترافی بیان ہے،جبکہ عبدالرحمان بھولا کا نہیں ، اگر ایم کیو ایم کیلئے بھتہ مانگا گیاتھا تو فاروق ستار اور دیگر ملزمان کی بریت کیوں چیلنج نہیں کی گئی ، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کسی سیاسی جماعت کا سیکٹر انچارج تبدیل ہونا کونسا جرم ہے؟انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن دل دکھا دینے والا واقعہ ہے، نااہلی مالکان کی تھی یا کسی اور کی؟