• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ

فٹ بال ورلڈ کپ کا طلسم کیا ہے؟ میں نے گارسیا مارکیز سے پوچھا۔

نوبیل انعام یافتہ ادیب نے کہا:

یہی کہ یہاں جادوئی حقیقت نگاری عین حقیقت بن جاتی ہے۔

یہی سوال ممتاز ترک ادیب، اورحان پامک سے کیا، تو اس نے کہا:

فٹ بال ورلڈ کپ میں تاریخ سانس لینے لگتی ہے۔

چے گویرا نے سگار کا کش لیا:

اس کیلئے ہزاروں سال جدوجہد کی جاسکتی ہے۔

یہی سوال امریکی صدر سے کیا، تو اس نے کاندھے اچکائے۔

مجھے کیا پتا، یہ کوئی جنگ تو ہے نہیں، جو میں ٹویٹ کر کے شروع کرا دوں۔

جنگ تو یہ ہے، مگر ایک واضح فرق ہے۔ میں مسکرایا۔

’’آپ کی جنگوں کے برعکس…

یہ جنگ اصولوں کے تحت لڑی جاتی ہے۔‘‘

تازہ ترین