• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کین ولیمسن انگلینڈ سیریز کے درمیان ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان اور نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹر کین ولیم سن نے انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے وسط میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا، جس سے 16 سال قبل 2010 میں شروع ہونے والے کیریئر کا خاتمہ ہو گیا۔35 سالہ ولیمسن نے لارڈز میں پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی شکست پر 0 اور 18 رنز بنائے تھے اور انہوں نے اوول اور ٹرینٹ برج میں اگلے دو میچوں میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ گزشتہ چند دنوں سے یہ واضح ہو گیا تھا کہ اب صحیح وقت ہے۔ خود کو ناقابل یقین حد تک خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں اتنے عرصے سے اس کا حصہ ہوں۔ کین ولیم سن نے 110 میچوں میں 54.06 کی اوسط سے 9515 رنز کے بنائے۔2021 میں بھارت کے خلاف افتتاحی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو فتح دلائی۔175 ون ڈے میچز میچوں میں 7256 اور 93 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 2575 رنزبنائے۔

اسپورٹس سے مزید