لائیک……
آج ٹیپو نے فیس بک پر کافی احمقانہ پوسٹ کی،
میں نے بے زاری سے کہا۔
واقعی احمقانہ تھی، ڈوڈو ہنسا۔
کل ڈبو نے یوٹیوب پر سیاسی راگ الاپا تھا،
میں نے منہ بنایا۔
سچ کہا، بے وقت کی راگنی تھی، ڈوڈو نے سر ہلایا۔
ٹینی کا ٹوئٹ بھی اشتعال انگیز تھا،
میں نے تبصرہ کیا۔
ہاں، ویسا ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا،
ڈوڈو نے اتفاق کیا۔
ابے منافق، میری باتوں کو درست کہہ رہے ہو
لیکن سب کی پوسٹس لائیک بھی کررہے تھے،
میں نے اعتراض کیا۔
ڈوڈو نے کہا،
میں پوسٹ تھوڑی لائیک کرتا ہوں،
دوست لائیک کرتا ہوں۔