• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیال ……

آج ابلیس نے میرے دماغ میں ایک بہت برا خیال ڈالا،

ڈوڈو نے شرمندہ لہجے میں بتایا۔

کیا خیال آیا؟ میں نے دریافت کیا۔

بس نہ پوچھو، سوچ کر خود کو لعنت ملامت کی،

ڈوڈو نے آنکھیں چُرائیں۔

میں تمہارا ہمدرد دوست ہوں، مجھے بتا سکتے ہو،

میں نے اس کی ہمت بندھائی۔

اگر میں بیوی سے کہہ دیتا تو غضب ہو جاتا،

ڈوڈو نے پسینہ پونچھا۔

ابے الفریڈ ہچکاک کی اولاد، بتائو نا، میں جھنجھلا اٹھا۔

ڈوڈو نے لرزتی ہوئی آواز میں کہا،

نہ جانے کیوں مجھے خیال آیا

کہ گھر کے کاموں میں بیوی کا ہاتھ بٹانا چاہئے۔

تازہ ترین