امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق اس حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد باضابطہ بیان جاری کریں گے۔
امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ یا تو وہ خود یا نائب صدر جے ڈی وینس الیکٹرانک دستخط کریں گے، معاہدے میں ایران کے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے اور آبنائے ہرمز فوری کھولنے کی شق شامل ہوگی۔
امریکی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایٹمی مواد نکالنے کی کوئی جلدی نہیں، یہ بعد میں کیا جا سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو نقد رقم نہیں دی جائے گی، ایران پر پابندیاں ممکنہ طور پر نرم کی جا سکتی ہیں۔
قبل ازیں امریکی میڈیا سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران دستخط کی تقریب میں چند گھنٹوں کی تاخیر ہوئی ہے۔