• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا، شہباز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے کے لیے قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے کردار کو سراہتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فریقین نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر کارروائیاں روکنا شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید