تقریب……
میں نے اپنے بالوں کو ڈارک برائون شیڈ میں کلر کرایا تھا،
آج بلونڈ اسٹریکنگ کردیں۔
اس کے بعد کرل کرکے چھوڑ دیں، خاتون نے ہدایت کی۔
جیسا آپ کہیں، بیوٹیشن نے سر ہلایا۔
اس کے بعد پارٹی میک اپ کریں۔
بیس میری کلر ٹون کے مطابق بنائیں،
لپ اسٹک گلابی ہونی چاہیے، جیسا میرا ڈریس ہے،
خاتون نے مزید ہدایات دیں۔
اور کچھ، بیوٹیشن نے پوچھا۔
آخر میں دوپٹہ سیٹ کرکے پنیں لگادیں، خاتون مسکرائیں۔
آپ کو کس تقریب میں جانا ہے، بیوٹیشن نے جاننا چاہا۔خاتون نے بتایا،
آج شام ڈی ایچ اے اسپتال میں میرا الٹرا ساؤنڈ ہے۔