• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرضوں میں 100 فیصد اضافہ تشویشناک، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور بجٹ تجاویز پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے عوام دشمن، غیر حقیقت پسندانہ اور معاشی مسائل کے حل میں ناکام قرار دیاہے، پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ قرضوں میں 100 فیصد اضافہ تشویشناک ہے ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور سیاسی استحکام کے بغیر سرمایہ کاری نہیں آئیگی ، سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کے مطابق بجٹ میں ریلیف کے دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ،سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ تعلیم اور صحت کو قومی ترجیح بنایا جائے،عوام پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام وفاقی بجٹ27- 2026کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ سیمینارسے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر ، ظفر مرزااور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی اخراجات اور قرضوں کا بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے وفاقی بجٹ بے سمتی اور پالیسی بحران کی عکاسی کرتا ہے، حکومت کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں جبکہ وسائل محدود ہوتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید