• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں ملتا، صرف نمبرز تبدیل کردئیے جاتے ہیں، حافظ نعیم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں ملتا، صرف نمبرز تبدیل کردئیے جاتے ہیں، آزاد کشمیر کی صورتحال میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ،آئی ایم ایف کے احکامات پر بنائے گئے بجٹ میں عوام کیلئے کوئی سہولت نہیں، ملکی قرضے پچاسی ہزار ارب تک چلے گئے، سالانہ آٹھ سو ارب سود کی ادائیگی میں چلے جاتے ہیں، حکومت پٹرولیم لیوی ختم، صنعتوں کو سستی بجلی دے،بجٹ اور عوامی مسائل پر دو روز تک مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر میاں اسلم، ڈپٹی سیکریٹری سید فراست شاہ، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے۔حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کیلئے بجٹ اعدادوشمار کو ادھر اُدھر کرنے کا کھیل ہے۔

اہم خبریں سے مزید