• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں: صدرِ مملکت آصف زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ یہ حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی اور خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھے گی، پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے اس مشکل دور میں مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کی۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے اور بات چیت سے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دینے کی طرف اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دعاگو ہوں کہ یہ کوششیں خطے اور دنیا میں مزید امن، استحکام اور خوش حالی کا سبب بنیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ سب کو مبارکباد، ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکا کی بحری ناکہ بندی ہٹا دی گئی ہے، دنیا بھر کے جہاز اپنی سرگرمیاں شروع کریں، تیل کی ترسیل بحال ہونے کا وقت آ گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز جمعے کو جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد کھل جائے گی، آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے کھولا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید