خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شفیع جان نے کہا کہ ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کو رات کی تاریکی میں خفیہ طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا نہ ذاتی معالجین کو رسائی ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ شام کے بعد قیدی کو جیل سے باہر منتقل کرنا جیل مینوئل کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت صحت سے متعلق معلومات شفاف انداز میں عوام اور اہلخانہ کے سامنے کیوں نہیں لا رہی؟
شفیع جان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی فیملی کے مطالبے کے مطابق الشفا آئی اسپتال منتقل کیا جائے۔