محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں شروع ہوگیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق بادشاہی مسجد میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔
اجلاس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔
چاند نظر آنے کا امکان کم
ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں چاند دیکھنے کا وقت 7 بجکر 12 منٹ سے 7 بجکر 52 منٹ تک ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش آج صبح 7 بجکر 54 منٹ پر ہوئی ہے، چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 45 منٹ ہوگی جو نظر آنے کےلیے ناکافی ہے۔
زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری
وزارت مذہبی امور کے مطابق زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس کوہسار بلاک اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔
ادھر پشاور میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے زونل کمیٹی کا اجلاس بھی شروع ہوگیا ہے۔