اسلام آباد (نیوز رپورٹر، ایجنسیاں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ امن کا سورج طلوع ہوچکا، جمعہ کو جینوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت خطے میں پائیدار اور جامع امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریگی، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا موجودہ پیش رفت سفارتکاری کی کامیابی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تیسری عالمی جنگروکنے کااعزاز پاکستان کے حصے میں آیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ معاہدہ امن کی طرف اہم قدم ہے۔