• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک کروڑ 82 لاکھ 15 ہزار روپے کا فراڈ

پشاور (ارشد عزیز ملک) گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میںایک کروڑ 82لاکھ 15ہزار روپے سے زائد کے مالی بے ضابطگیوں اور مبینہ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یونیورسٹی کے بعض ملازمین پر گزشتہ دو سے تین برس کے دوران 12 نجی الحاق شدہ کالجوں سے موصول ہونے والی فیسوں اور سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے الزامات سامنے آئے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ خردبرد کی رقم کا حجم کافی زیادہ جس کی تحقیقات جاری ہیں ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ذمہ دار افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے، معطلی اور مزید انکوائری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید