• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، تباد لہ غیر قانونی قرار، درخواستگزار کو MDA میں خدمات جاری رکھنے کا حکم

کراچی(محمد ندیم / اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار محمد سہیل کے تبادلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی( ایم ڈی اے) میں اپنی خدمات جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔محمد سہیل نے ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا اور موقف اپنایا تھا کہ MDAکاملازم ہوں کہیں تبادلہ نہیں کیا جاسکتا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد سلیم جیسر اور جسٹس نثار احمد نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل طلحہ عباسی نے 19اکتوبر 2022کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہےجس کے تحت درخواست گزار کو ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے ٹرانسفر کیا گیا ہے اور سندھ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔درخواست گزار بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ڈی اے میں کام کررہاتھااور چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات کے تحت اسے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں مستقل طور پر شامل کرلیا گیا تھا۔ایم ڈی اے میں شمولیت سے قبل درخواست گزار کو سرپلس پول میں رکھا گیا تھا۔درخواست گزار نے ایم ڈی اے میں اپنے تمام کیریئر کے دوران خدمات انجام دیں اور اس کی 20ویں گریڈ میں ترقی ہوئی۔درخواست گزار کا کیس یہ ہے کہ وہ کسی اور ڈپارٹمنٹ میں ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتاکیونکہ وہ ایم ڈی اے کا ملازم ہے اور اسے کہیں ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔
اہم خبریں سے مزید