اسلام آباد ( افضل بٹ) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے 27جولائی 2026کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم کے دوران تمام امیدواروں پر پیشگی اجازت کے بغیر کارنر میٹنگز، جلسے اور جلوس منعقد کرنے پر پابندی ہوگی۔