• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کے اعلانات، وعدے عملی شکل اختیار نہ کرسکے

پشاور (ارشدعزیز ملک )خیبر پختونخوا کی سیاست میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے متعدد بیانات، اعلانات اور وعدے مسلسل بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔بجٹ پیش نہ کرنے ، سرپلس دینے سے انکار ،  تحریک ، رہائی فورس کا قیام ، کابینہ کی عدم تشکیل اور توسیع نہ کرنے کے اعلانات محض دعوے ثابت ہوئے،ناراض اراکین اور ناقدین کا مؤقف ہے کہ ان کے 20 سے زائد اعلانات عملی شکل اختیار نہیں کر سکے اور صرف سیاسی بیانات تک محدود رہے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچا، دوسری جانب تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی اپنے اعلانات اور وعدوں کو پورا کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کرتے ہیں، لیکن بعض اوقات قانونی اور آئینی رکاوٹیں ان پر عمل درآمد کو مشکل بنا دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی بجٹ پیش نہ کیا جاتا تو اس سے قانونی اور آئینی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی تھیں۔ اس لیے پارٹی قیادت نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو بجٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اہم خبریں سے مزید