امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل زیادہ تر ہتھیار واشنگٹن ہی سے لیتا ہے، اسرائیل کو حاصل ہتھیاروں کی قیمت امریکیوں کے ٹیکس سے ادا ہوئی۔
جے ڈی وینس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا صرف 3 ماہ کے دوران تحفظ کرنے والے 2 تہائی ہتھیار امریکیوں کے ہاتھوں تیار ہوئے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جو امریکی صدر کو مسئلہ سمجھتا ہے وہ خوابِ غفلت سے بیدار ہو اور حقائق جانے۔
امریکی نائب صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تشدد کا راستہ اختیار کر کے آپ اپنے تمام قومی سلامتی مسائل سے نمٹ نہیں سکتے۔