ڈیل
امریکا اور ایران میں ڈیل ہوگئی ہے، میں نے خبر پڑھی۔
کیسی ڈیل؟ ڈوڈو نے سر کھجایا۔
یعنی جنگ بند کرنے کا سمجھوتا ہوگیا ہے، میں نے بتایا۔
کیا نکات شامل ہیں؟ ڈوڈو نے جاننا چاہا۔
لکھا ہے کہ ایران پر مزید حملے نہیں کیے جائیں گے۔
اس پر سے پابندیاں ہٹالی جائیں گی۔
اسکے منجمد اثاثے بحال کردیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ تین سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی،
میں نے پورا متن پڑھا۔
ڈوڈو اٹھ کر جانے لگا۔
کہاں جارہے ہو، میں نے پوچھا۔
ڈوڈو نے کہا، امریکا پر حملہ کرنے جارہا ہوں۔