پشاور( گلزار محمد خان ) خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کیلئے 2170 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ہے جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے524ارب روپے مختص ہیں ،صوبہ کی کل آمدن کا تخمینہ2122ارب روپے لگایاگیا ہے جبکہ سال بھر کے دوران 2170ارب روپے کے اخراجات ہوں گے، اس طرح صوبائی حکومت کو نئے مالی سال کے اختتام پر48ارب روپے کا خسارہ ہوگا، بجٹ میں صوبہ کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں7 فیصد اضافہ کی تجویز ہے، سرکاری ملازمین کیلئے ایڈہاک ریلیف 2022اور 2025کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کیساتھ کنونس الاؤنس میں50فیصد اضافہ جبکہ سپیشل کنونس الاؤنس کو6ہزار سے بڑھا کر 10ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سیکرٹریٹ ملازمین کی رہائش کے مسائل کے حل کیلئے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس متعارف کرنے اور صوبہ میں کم سے کم ماہانہ اجرات 40ہزار سے بڑھا کر 45ہزار کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔