• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ 

ڈوڈو گھر کے باہر تھڑے پر بیٹھا تھا۔

چہرے پر بیزاری تھی۔

آنکھیں لال ہورہی تھیں۔

کیا ہوا؟ میں نے دریافت کیا۔

رات ورلڈکپ کا میچ کھیل رہا تھا۔

دو گول اسکور کرچکا تھا۔

ہیٹ ٹرک کرنے والا تھا کہ بیوی نے چیخ مار کے اٹھا دیا،

ڈوڈو نے قصہ سنایا۔

بھابھی نے چیخ کیوں ماری؟ میں ہنسا۔

اس نے الزام لگایا کہ میں سوتے میں لاتیں چلا رہا تھا،

ڈوڈو کے لہجے میں بے چارگی تھی۔

اب یہاں کیوں بیٹھے ہو؟ میں نے پوچھا۔

ڈوڈو نے کہا،

بیوی نے ریڈ کارڈ دکھا کر گھر سے باہر نکال دیا ہے۔

تازہ ترین