اسلام آباد ( افضل بٹ) آزاد کشمیر حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ڈیڈ لاک بدستور برقرار ، مولانا فضل الرحمن کیثالثی کے معاملے میں بھی پیشرفت نہ ہو سکی جبکہ راولاکوٹ میں ایکشن کمیٹی کا دھرنا بھی تقریباً دو ہفتوں سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ثالثی کی پیشکش کی ہے اور ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی نے اس پیشکش کو قبول کر لیا ہے۔ دوسری طرف جے یو آئی (ف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے کوئی باضابطہ ثالثی کی پیشکش نہیں کی گئی تھی اور نہ ہی کوئی وفد بھیجا گیا تھا ۔