پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 949 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 871 پوائنٹس پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 79 ہزار 541 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 80 ہزار 507 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 922 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 24 پیسے کا ہے۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔