• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس منیب اختر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا

---جیو نیوز گریب
---جیو نیوز گریب

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔

حلف برداری کی تقریب میں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے معزز ججز سمیت دیگر اعلیٰ عدالتی حکام نے شرکت کی۔

جسٹس منیب اختر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی بیرونِ ملک موجودگی کے دوران قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید