ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 4 ہزار 643 روپے مہنگا ہو گیا۔
اس اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 179 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 345 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 46.43 ڈالرز کے اضافے سے 4202 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔