کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد میں فائرنگ کے واقعہ میں 45 سالہ حافظ سمیع اللہ ولد مجیب اللہ جاں ہوگیا، مقتول کے بھائی کے مطابق واقعہ کے وقت وہ اپنے سسرال سے موٹرسائیکل پر بیٹے کے ہمراہ گھر آرہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے عقب سے آکر چلتی موٹرسائیکل پر ایک گولی سر پر ماری اور فرار ہوگئے،کورنگ ایک نمبر سیکٹر 30/A خواجہ نگر گلی نمبر 4 میں واقع گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 50 سالہ خدیجہ زوجہ عبدالشکور زخمی ہوگئی ، دائود چورنگی فروٹ بازار کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 26 سالہ ممتاز ولد بہادر زخمی ہوگیا، بلدیہ ٹاؤن سیکٹر الیون اے میں زیر تعمیر مکان میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے مزدو ر گل محمد ولد غلام سرور شید زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوئے ، نیو کراچی یارو گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ حافظ حسین ولد ایاز حسین زخمی ہوگیا۔