• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا ایکسپرٹ…

کبھی اسکرولنگ، کبھی ٹائپنگ؛ مجو ہمیشہ اپنے موبائل میں گم رہتا۔

ایک روز میں نے ایران امریکا جنگ پر اس کی رائے پوچھی۔

کون سی جنگ؟اس نے موبائل سے نظریں ہٹائے بغیر کہا۔

اچھا، فیفا ورلڈ کپ میں کسے سپورٹ کر رہے ہو؟

کون سا ورلڈ کپ؟وہ اب بھی موبائل پر کچھ ٹائپ کر رہا تھا۔

ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کے بارے میں کیا خیال ہے؟

سوری، مجھے کوئی خبر نہیں۔وہ تاحال موبائل میں مگن تھا۔

اتنی بے خبری، پھر دن بھر سوشل میڈیا پر کیا کرتے رہتے ہو؟

میں نے بھنا کر پوچھا۔ مجو نے ایک لمحے کو سر اٹھایا،

اور اعتماد سے کہا۔ ’’اپنے مخالفین کی ٹرولنگ‘‘

تازہ ترین