اسلام آباد ( افضل بٹ) آزادجموں و کشمیر میں 27 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ ختم ہو گیا ہے ، الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آزادجموں و کشمیر کے 45حلقوں سے 1265امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ آزادجموں و کشمیر کے 33 حلقوں سے 1047 امیدواروں جبکہ مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے 12حلقوں میں 218امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ 24 جون سے شروع ہو گا ۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق میرپور ڈویژن کے تمام حلقوں سے جمع شدہ کاغذاتِ نامزدگی کی کل تعداد 409 ہے۔