• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیاس……

پیاس سے اس کا گلا چٹخ رہا تھا۔ وہ خیمے سے باہر نکلا،

تو دُور تک بس صحرا تھا، اوپر آگ اگلتا سورج،

اور نیچے تپتی ریت۔ نہ تو پیڑ، نہ ہی پنچھی، نہ ہی دریا۔

زندگی تلخ امتحان محسوس ہوتی تھی۔ سانس اکھڑنے لگا،

تو اس نے کلائی پر بندھی گھڑی کے ڈائل گھمائے،

اور مستقبل سے حال میں لوٹ آیا، اب وہ 2026 میں تھا،

اور دریا کنارے ایک ہوٹل کے سرسبز لان میں بیٹھا تھا،

جہاں گلوبل وارمنگ پر انٹرنیشنل سیمینار جاری تھا۔

اور پیڑوں پر بیٹھے اداس پنچھوں کی نظریں

انسانوں پر ٹکی تھیں۔

تازہ ترین