• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر دو لوگوں کا ساتھ رہنا مقدر میں نہ ہو تو وہ الگ ہو ہی جاتے ہیں، نائلہ راجہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ نائلہ راجہ نے کہا ہے کہ اگر دو لوگوں کا ساتھ رہنا مقدر میں نہ ہو تو وہ الگ ہو ہی جاتے ہیں۔

نائلہ راجہ اُس وقت خبروں کی زینت بنیں جب سوشل میڈیا پر عماد وسیم کے ساتھ ان کے تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔ اس دوران مختلف دعوے کیے گئے، تاہم اس وقت دونوں نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔ بعد ازاں عماد وسیم نے اپنی پہلی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کی اور نائلہ راجہ سے شادی کر لی۔

اس تمام معاملے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس جوڑی کو اکثر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

نائلہ راجہ اکثر اپنے شوہر عماد وسیم کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، تاہم ان کی بیشتر پوسٹس پر صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

حال ہی میں نائلہ راجہ نے ایک ناقد کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر دو افراد کا ساتھ رہنا مقدر میں نہ ہو تو وہ ایک نہ ایک دن الگ ہو ہی جاتے ہیں اور اس کا ذمہ دار کسی ایک فرد کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی شادی ان کی زندگی کا صرف ایک حصہ ہے، پوری زندگی نہیں۔

نائلہ راجہ کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک بار پھر مختلف ردِعمل سامنے آئے۔ ایک صارف نے لکھا یہ بات تو آپ ہی کہہ سکتی ہیں کیونکہ آپ کسی اور کا شوہر لے سکتی ہیں۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ کہنا کہ ان کی علیحدگی مقدر میں تھی، واقعی حیران کن بات ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید