• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی مفاد کے مخالفین کسی رعایت کے مستحق نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے مخالفین کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ کچھ عناصر پاکستان کے خلاف ’را‘ سے بھی زیادہ زہریلا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی کا دعویٰ کیا اور کہا کہ مہاجرین کی نشستوں پر بھی پارٹی اکثریت حاصل کرے گی اور کشمیر کے عوام کو پنجاب کی طرز پر ترقی اور مضبوط حکومت فراہم کی جائے گی۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ چند جماعتیں اور مسترد شدہ عناصر افواجِ پاکستان اور ریاست کے خلاف گمراہ کن مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادیٔ اظہار رائے کا مطلب ریاست کے خلاف زہر اگلنا نہیں ہے، پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنےوالوں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو معرکۂ حق اور معرکۂ سفارت کاری میں کامیابی ملی ہے، جس پر دنیا پاکستان کی تحسین کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کے لیے ملک کو انتشار، فساد اور بے یقینی سے بچانا ہوگا، وزیراعظم کی ہدایت پر بجٹ میں برآمدات کے لیے خصوصی مراعات دی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید