• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان سبسکرائب ……

ڈوڈو کے سر پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔

یہ کیا ہوا؟ میں نے دریافت کیا۔

دفتر سے گھر آیا تو بیلن سے استقبال ہوا، ڈوڈو نے بتایا۔

ہائیں، کیوں؟ میں ہکابکا رہ گیا۔

دراصل بیوی کو اشتہاری میسجز بہت آرہے تھے۔

میں نے مشورہ دیا کہ ان سبسکرائب لکھ کر سینڈ کردو۔

اس نے ویسا ہی کیا تو میسج بند ہوگئے، ڈوڈو کراہا۔

اس میں بیلن مارنے والے کیا بات تھی؟

میں نے حیرت سے پوچھا۔

ڈوڈو نے کہا، آج میں دفتر میں تھا۔

وہ حسب عادت میسج پر میسج کررہی تھی۔

میں نے جواب میں ان سبسکرائب لکھ کر سینڈ کردیا۔

تازہ ترین