• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو تباہی کے دہانے پر لانے والا شخص حقیقی معنوں میں نااہل تھا، احسن اقبال

احسن اقبال/ فوٹو ایکس
احسن اقبال/ فوٹو ایکس 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک نااہل شخص نے ترقی کا سفر روکا، ملک کو تباہی کے دہانے پر لانے والا شخص حقیقی معنوں میں نااہل تھا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، جنگ بندی نہ ہوتی تو دنیا بھر میں معاشی بحران پیدا ہوتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے تاریخی سفارتی محاذ سر کیا، بہترین سفارت کاری کی بدولت جنگ بندی ممکن ہوئی، خطے میں امن سے ہی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہ سکتا ہے، پاکستان نے معرکہ دفاع کے بعد معرکہ ڈپلومیسی بھی جیتا۔

قومی خبریں سے مزید