• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلا

میرا مقابلہ خوف ناک بلاؤں سے تھا

اور میرے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔

میرا کوئی ساتھی بھی نہیں تھا۔

پھر بھی میں نے ایک ننجا کو مار ڈالا۔

مجھے اس کے ہتھیار اور تمام ساتھی مل گئے۔

سامری جادوگر کو مارا تو جادوئی طاقت ہاتھ آگئی۔

تمام جادوگر بھی میرے حامی ہوگئے۔

ایک ڈریگن کو مارا تو آگ اگلنے کے قابل ہوگیا۔

تمام ڈریگن میرے مطیع ہوگئے۔

راون کو مارا تو دس چہروں کا مالک بن گیا۔

میں مقابلہ جیت گیا

لیکن مجھے احساس ہوا کہ اس لڑائی کے دوران

میں خود ایک خوف ناک بلا بن چکا ہوں۔

تازہ ترین