اسلام آباد ( افضل بٹ) آزاد کشمیر میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران متعدد اہم سیاسی شخصیات کی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے ایسے امیدوار، جنہیں پارٹی ٹکٹ ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے، متبادل سیاسی پلیٹ فارم کی تلاش میں آئی پی پی سے رابطے کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی بعض حلقوں میں امیدواروں کا باضابطہ اعلان اسلئے نہیں کیا کہ جن امیدواروں کو ٹکٹ نہ ملا وہ فوری طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں جس سے انتخابی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے۔