• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنریشن گیپ

’’فیفا ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم کینیڈا نے جنوبی افریقا کو ہرا دیا۔‘‘

جب بیٹے نے یہ خبر دی، میں ایک ٹیسٹ میچ دیکھ رہا تھا۔

ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن تھا، جب بیٹے نے مجھے برازیل اور جاپان

کے سنسنی خیز میچ کی تفصیلات بتائیں۔

تیسرے دن وہ مجھے نیدرلینڈز اور مراکش مقابلے سے آگاہ کر رہا تھا،

اور چوتھے دن فرانس اور سویڈن کے میچ کی تفصیلات بتا رہا تھا۔

آخر پانچویں دن اس نے پوچھا: آپ کے ٹیسٹ میچ کا کیا ہوا؟

ٹیسٹ میچ؟میں نے کاندھے اچکائے۔ وہ تو ڈرا ہوگیا۔

پانچ روزہ مقابلے کے بعد ڈرا؟ وہ چلایا۔ یہ سب کیا ہے؟

’’بیٹا‘‘۔میں مسکرایا۔ ’’یہی جنریشن گیپ ہے۔‘‘

تازہ ترین