• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادیب…

ادبی جریدے کے ایڈیٹر نے میرے افسانے کو ناقابل اشاعت قرار دے دیا۔

وجہ پوچھی، تو جواب ملا: اس میں حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

دوسرا افسانہ ارسال کیا، تو وہ بھی رد ہوا۔

سبب پوچھا، تو ادبی جریدے کی جانب سے کہا گیا:

اس میں اپوزیشن راہ نماؤں کو آڑے ہاتھ لیا گیا ہے۔

تیسرے افسانے کو ایڈیٹر نے یہ کہہ کر ریجیکٹ کر دیا کہ؛

اس سے تاجر برادری ناراض ہو جائے گی۔

میں بھنا گیا۔ ’’سر، اس سے تو بہتر ہے کہ بے چارا ادیب فوت ہوجائے۔‘‘

ایڈیٹر نے مسکرا کر کہا: ’’اچھا ہی ہے،

یوں بھی اس معاشرے کو زندہ ادیب قبول نہیں۔‘‘

تازہ ترین